سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)ہاؤسنگ کے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادو نے چارج سنبھالتے ہی سرکاری ملازموں کی رہائش کی ضروریات پوری کرنے کے لئے نئے مکانات کی تعمیر کا حکم دے دیا۔

منگل کے روز اسلام آباد میں ہاؤسنگ کی وزارت کا چارج لینے کے بعد پہلی میٹنگ میں ریاض حسین پیرزادو نے ہدایت کی کہ سرکاری ملازمین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مکانات کی تعمیر کی جائے، ریاض حسین پیرزادو ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن میں گئے تو سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر شہزاد خان بنگش اور دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا۔ پہلے رسمی اجلاس میں سیکرٹری ہاؤسنگ نے وزارت کے جاری منصوبوں، چیلنجز اور م کام کی ضروریات کے بارے میں بارے وفاقی وزیر کو بریفنگ دی۔ریاض حسین پیرزادو نے جاری منصوبوں پر کام کو تیز کرنے کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری ملازمین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مکانات کی تعمیر کے منصوبوں پر زور دیا جائے۔وفاقی وزیر نے عام لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اعلی معیار کے مکانات، بنیادی ڈھانچے اور تعمیراتی منصوبوں کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے جدید اور پائیدار حل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ریاض حسین پیرزادو نے اپنی وزارت کے افسروں کو متنبہ کیا کہ وہ نااہلی اور بدعنوانی کو قطعی برداشت نہیں کریں گے۔

وفاقی وزیر نے نااہلی اور بدعنوانی کو قطعی برداشت نہ کرنے کی پالیسی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وزارت کے اندر پیشہ ورانہ مہارت اور دیانتداری کے اعلی ترین معیار کو برقرار رکھنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ریاض حسین پیرزادہ نے امور کار کی خوش اسلوبی سے انجام دہی کو یقینی بنانے ، شفافیت کو بڑھانے اور جاری منصوبوں کی تکمیل کو تیز کرنے کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں