ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا

ویب ڈیسک (پی این آئی)وفاقی حکومت نے بجلی چوروں کو پکڑنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم و بجلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کو پکڑنے کا منصوبہ بنا لیا ہےاور وزیراعظم کویہ منصوبہ پیش کردیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے پر عمل درآمد آج سے شروع ہوگیا ہے۔اس کے علاوہ پروگرام میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما سینیٹر علی ظفر نے حکومت سے مفاہمت کے لیے تین شرائط پیش کیں۔سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ 10 متنازع حلقوں کے آڈٹ کرائے جائیں،پی ٹی آئی کی خواتین قیدیوں کو رہا کیا جائےاور احتجاج کی اجازت دی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم عید کا انتظار نہیں کریں گے، رمضان کے دوران ہی احتجاجی تحریک چلایں گے اور اس احتجاج کو اڈیالہ جیل تک لیکر جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close