الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کونوٹس جاری کر دیا، وجہ کیا بنی؟

پشاور (پی این آئی) الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 مارچ کو طلب کر لیا۔

الیکشن کمیشن نے ایک شہری کی جانب سے علی امین گنڈا پور کیخلاف نا اہلی کی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے ۔ الیکشن کمنشر نے متعلقہ الیکشن کمشنر سے بھی رپورٹ طلب کرلی۔محمد کفیل نامی درخواست گزار نے درخواست میں موقف اپنایا کہ ڈی آئی خان میں 735 کنال اراضی علی امین گنڈاپور کے نام منتقل کی گئی۔ اراضی کا اصل مالک آصف نامی شخص تھا۔گوشواروں میں اراضی کی فروخت سے حاصل رقم سے گاڑی کی خریداری ظاہر کی گئی۔ اراضی کی فروخت اور گوشواروں کا معاملہ میرٹ پر دیکھنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close