پیپلز پارٹی نے قدم جمانے کا فیصلہ کر لیا ، اہم ہدایات جاری

کراچی(پی این آئی)پیپلز پارٹی نے قدم جمانے کا فیصلہ کر لیا ، اہم ہدایات جاری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیپلز پارٹی نے پنجاب میں قدم جمانے کا فیصلہ کر لیا ، پارٹی رہنماؤں کو اہم ہدایات جاری کر دیں ۔مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو سیاسی طور پر مضبوط اور پوری طرح فعال کرنے کیلئے جلد ہی عملی اقدامات شروع کر دیئے جائیں گے اور اس ضمن میں پہلے سے وضع کردہ حکمت عملی پر عملدرآمد کیلئے پنجاب کے پارٹی رہنماؤں کو ہدایات جاری کی جارہی ہیں .

اس حکمت عملی میں لاہور میں صدارتی گیسٹ ہاؤس بنانے کی تجویز بھی شامل ہے جس کیلئے آئندہ دنوں میں صدر زرداری لاہور جائیں گے جہاں وہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے ہمراہ بلاول ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close