اسلام آباد(پی این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے فیصلہ کر لیا۔۔۔۔۔۔۔۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ایوانِ صدر کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدرِ مملکت نے یہ فیصلہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کے پیشِ نظر کیا۔اعلامیے کے مطابق صدر آصف زرداری کے فیصلے کا مقصد ملک میں دانشمندانہ مالیاتی انتظام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ صدرِ مملکت نے قومی خزانے پر بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا اور تنخواہ نہ لینے کو ترجیح دی۔یاد رہے کہ 2 روز قبل آصف علی زرداری نے صدرِ پاکستان کا حلف اٹھایا تھا۔
ایوانِ صدر میں منعقد ہونے والی تقریبِ حلف برداری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آصف علی زرداری سے صدرِ مملکت کے عہدے کا حلف لیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں