بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی، عمر ایوب کا شدید ردعمل

اسلام آابد(پی این آئی)بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی، عمر ایوب کا شدید ردعمل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے دو ہفتوں کے لیے ملاقاتوں پر پابندی کی مذمت کی ہے۔عمر ایوب نے اڈیالہ جیل کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آئے تھے، ہم سب کے پاس عدالتی احکامات موجود ہیں لیکن پھر بھی ملنے نہیں دیا گیا۔اُنہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا سیکیورٹی وجوہات کے باعث ملاقات پر پابندی ہے، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بھی موجود نہیں اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ہم سے بات کرنے کے بجائے بھاگ گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریکِ انصاف کے رہنما نے بتایا کہ ہم جیل انتظامیہ کو قومی اسمبلی میں بلائیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ جیل میں کرپشن اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں، عمر ایوب نے بتایا کہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر یہ کام ہو رہا ہے، کہاں گئی قانون اور آئین کی بالادستی، ہمارا مطالبہ ہے ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہو، ہم سینیٹ الیکشنز پر بانیٔ پی ٹی آئی سےمشاورت کرنا چاہتے تھے۔اُنہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ ہم سینیٹ الیکشن جیت کر دکھائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close