پہلا روزہ، سستے آٹے کے لیے لمبی قطاریں

لاہور(پی این آئی) پہلا روزہ، سستے آٹے کے لیے لمبی قطاریں۔۔۔۔۔۔۔لاہور میں موبائل یوٹیلٹی اسٹورز پر سستے آٹے کے حصول کے لیے لمبی قطاریں لگ گئیں۔شہریوں کو سستے آٹے کے حصول کے لیے شناختی کارڈ نمبر کی تصدیق میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، شناختی کارڈ نمبر کی تصدیق نہ ہونے پر شہری بغیر آٹے کے گھر جانے پر مجبور ہیں۔اس حوالے سے ایک شہری نے بتایا کہ شناختی کارڈ نمبر 8171 پر بھیجا تھا، تصدیق میں تاخیر کا سامنا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سستا آٹا صرف بےنظیر اور احساس پروگرام میں رجسٹرڈ لوگوں کو دیا جا رہا ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close