اسلام آباد(پی این آئی)سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت درخواست۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔درخواست میں مؤقف اپنایا کہ عدالتی آرڈر کے ساتھ اڈیالہ جیل گئے مگر بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا گیا، جیل حکام کو 8 مارچ کا آرڈر دکھایا تو انہوں نے انتظار کرنے کا کہا، 11 مارچ کو صبح 9 سے شام 4 بجے تک انتظار کرایا اور ملاقات نہ کرائی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
علامہ راجہ ناصر عباس کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی حکم نہ ماننے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں