لاہور(پی این آئی)پنجاب حکومت نے منظوری دیدی۔۔۔۔۔۔۔۔۔پنجاب حکومت نے 21 منزلہ ارفع کریم ٹاور ٹو بنانے کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں لاہور میں آئی ٹی، ایجوکیشن اور فلم سٹی پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ ان پراجیکٹس کا آغاز جلد ہوگا جب کہ مائیکروسافٹ،اوریکل اور دیگر بڑی کمپنیوں نے آئی ٹی سٹی کیلئے آمادگی ظاہر کردی ہے۔دوران اجلاس مریم نواز نے چین کی بڑی آئی ٹی کمپنیوں کو آفس بنانے کیلئے مدعو کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کی بہترین آئی ٹی کمپنیوں کو آئی ٹی سٹی میں بزنس کے مواقع فراہم کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور نالج پارک اورآئی ٹی سٹی کے قیام کیلئے پلان کی ڈیڈ لائن مقرر کردی۔اس کے علاوہ اجلاس میں 21 منزلہ ارفع کریم ٹاور 2 بنانے اور لاہور میں فری وائی فائی پائلٹ پراجیکٹ کی بھی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ نے تعلیمی اداروں، ائیرپورٹس،ریلوے اسٹیشنز اوربس اسٹینڈزپرترجیحاً فری وائی فائی شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں 10 مقامات پر فری وائی پراجیکٹ کا آغاز 2 ہفتے میں کردیا جائے گا، شہر میں 516 مقامات پر فری وائی فائی پوائنٹس بنائے جائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں