محمد اورنگزیب نے وزیر خزانہ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد(پی این آئی)محمد اورنگزیب نے وفاقی وزیر خزانہ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے مطابق محمداورنگزیب کو وزارت خزانہ کے حکام نے دفتر پہنچنے پر خوش آمدید کہا۔اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے وزارت خزانہ کے حکام کے ساتھ تعارفی اجلاس کیا۔خیال رہےکہ وزیراعظم شہباز شریف کی 19 رکنی وفاقی کابینہ نے آج ہی حلف اٹھایا ہے۔نوتشکیل شدہ وفاقی کابینہ نے آج اپنے پہلے اجلاس میں نیدرلینڈز کے شہری اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی پاکستانی شہریت دوبارہ حاصل کرنے کی درخواست بھی منظور کرلی۔وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر محمد اورنگزیب کی پاکستانی شہریت کی درخواست منظور کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close