لیگی رہنما نے حکومت کوکانٹوں کا بستر قرار دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) لیگی رہنما ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ یہ حکومت پھولوں کا سیج نہیں کانٹوں کا بستر ہے۔

انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کا مسئلہ پاکستان کا نہیں بلکہ پوری دنیا کا ہے، سرکاری اور نجی سطح پر ملازمین کی تنخواہیں نہیں بڑھائی گئیں، اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔رمضان میں اشیاء خورونوش کی قیمتیں بڑھا دینا قابل مذمت ہے، رمضان المبارک میں مقدس ماہ کا خیال نہ رکھنا افسوسناک ہے، تاجر برادری کو صحت کارڈ کی سہولت فراہم کرنا خوش آئند ہے، اسلام آباد میں پمز کے طرز کے تین نئے ہسپتال بنانے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close