اسلام آباد (پی این آئی) جمعیت علماء اسلام ف نے حکومت سے رابطہ ختم کرتے ہوئے مذاکرات کے دروازے بند کردیئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جے یو آئی ف نے عیدالفطر کے بعد حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سے پاڑتی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے احتجاجی جلسے جلوسوں کی منظوری دے دی، احتجاجی تحریک کے دوران بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخواہ میں جلسے ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تحریک سے متعلق مشاورت مکمل کرلی ہے، جمعیت علماء اسلام اس بار دھاندلی کے خلاف تحریک نئے انداز سے چلائے گی، جس کے تحت جے یو آئی ف اس بار بھی تحریک کا آغاز سندھ سے کرے گی جہاں سے یہ تحریک صوبہ سندھ کے بعد بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب سے ہوتے ہوئے اسلام آباد پہنچے گی اور جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان خود اس تحریک کی قیادت کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں