اسلام آباد (پی این آئی) سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی میرا لیڈر تھا ہے اور رہے گا۔
جلد ان سے ملاقات کروں گا،اس کے لیے اپنے وکلا کو عدالت میں درخواست دینے کاکہہ دیاہے۔عارف علوی کا کہنا ہے کہ اگر میرے خلاف کوئی آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلاتاہے تو چلائے، میں الزام لگانے والوں کو کہتاہوں میرے خلاف عدالت میں جائیں، لیکن میں پھر بھی یہ کہوں گا کہ سیاسی کشیدگی ختم ہونی چاہیے، بے بنیاد الزامات نہ لگائے جائیں، میں نے 9مئی کے واقعات پر ہونے والی توڑ پھوڑ کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی تھی ۔سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ پاکستان مشکل حالات سے گزر رہا ہے، معیشت زوال پذیر ہو رہی ہے، منڈیٹ کی عزت کرنا سب پر ضروری ہے۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی پر200 سے زائد مقدمات ہیں، پاکستان کو جوڑنے کیلئے بانی تحریک انصاف کو رہا کرنا ضروری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں