مخصوص نشستیں کم کیوں دیں؟ ن لیگ الیکشن کمیشن پہنچ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ (ن) نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستیں کم ملنے پر الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔

مسلم لیگ ن کی رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ثوبیہ شاہد کے مطابق مخصوص نشستوں میں دھاندلی سے متعلق الیکشن کمیشن سے رجوع کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے دیگر سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستیں مسلم لیگ ن سے زیادہ دی ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ جمعیت علمائے اسلام کو 10 مخصوص نشستیں جبکہ مسلم لیگ ن کو7سیٹیں دی گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close