اسلام آ باد (پی این آئی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کو فرسٹ لیڈی بنانےکا اصولی فیصلہ کر لیا، آصفہ بھٹوزرداری کو خاتون اول کا درجہ دیا جائےگا، صدر آصف زرداری باضابطہ طور پر آصفہ بھٹو کو خاتون اول ڈکلیئر کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق آصفہ بھٹو کو خاتونِ اول کا پروٹوکول دیا جائےگا اور وہ پہلی خاتون اول ہوں گی جو صدر کی بیٹی ہیں، عام طور خاتون اول کا درجہ اہلیہ کو جاتا ہے لیکن آصفہ بھٹو کی والدہ حیات نہیں ۔3 فروری 1993 کو پیدا ہونے والی آصفہ بھٹو زرداری پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کے سیاسی گھرانے کا حصہ ہیں، وہ پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید اور پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں،وہ اپنے والد کے سب سے قریب رہیں، آصف علی زرداری کے جیل کے دنوں میں اور عدالتوں میں پیشی کے وقت بھی آصف علی زرداری کی گود میں ہمیشہ وہی نظر آتی تھیں۔گزشتہ روز ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب میں بھی وہ اپنے والد کے ہمراہ ان کے بازو میں اپنا بازو ڈال کر چل رہی تھیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں