2سینئر ن لیگی رہنمائوں نے کوئی بھی حکومتی عہدہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا

لاہور (پی این آئی) سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور سینئر ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کوئی بھی حکومتی عہدہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے ضمنی انتخابات میں بھی حصہ نہ لینےکا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے پارٹی قائد میاں نواز شریف کو آگاہ کردیا ہے ، رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ میں پارٹی کا صوبائی صدر اور پارٹی پالیسیوں کا پابند ہوں۔ سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق عام انتخابات میں بھی حصہ نہیں لینا چاہتے تھے تاہم بھائی سلمان رفیق اور پارٹی کے دباؤ کے باعث انہیں انتخابات میں حصہ لینا پڑا۔ خیال رہے کہ عام انتخابات میں رانا ثنا اللہ کو فیصل آباد جبکہ خواجہ سعد رفیق کو لاہور سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں