19 رکنی وفاقی کابینہ کی تشکیل مکمل ہو گئی، کون کون شامل؟

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی 19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔۔۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، صدر آصف علی زرداری نے وفاقی کابینہ سے حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔۔۔ حلف اٹھانے والوں میں خواجہ آصف، احسن اقبال، خالد مقبول صدیقی، شزا فاطمہ، محسن نقوی، امیر مقام اور دیگر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ حلف اٹھانے والوں میں چوہدری سالک حسین، ریاض پیر زادہ، رانا تنویر اور جام کمال شامل ہیں۔

اویس لغاری، عطااللہ تارڑ، قیصر شیخ، اسحاق ڈار، مصدق ملک، محمد اورنگزیب اور احد چیمہ بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔ اعظم نذیر تارڑ اور شزا فاطمہ بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔۔۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس بھی آج شام کو طلب کر لیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں