رات گئے رہا کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی)رات گئے رہا کر دیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔لاہور میں گزشتہ روز مظاہرے کے دوران گرفتار کیے گئے پی ٹی آئی رہنماؤں لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کو رات گئے رہا کر دیا گیا۔دونوں رہنماؤں کے فیملی ذرائع نے ان دونوں کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔واضح رہے کہ تحریکِ انصاف کی جانب سے مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف ملک کے مختلف شہروں سمیت لاہور میں بھی ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے منعقد کیے گئے جن پر پولیس نے دھاوا بول دیا تھا۔۔۔۔۔۔

لاہور میں سردار لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کو حراست میں لیا گیا تھا۔لطیف کھوسہ کو پولیس نے کینٹ کے علاقے سے حراست میں لیا تھا جبکہ رکنِ قومی اسمبلی سلمان اکرم راجہ کو پولیس نے اچھرہ سے احتجاج کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔پولیس نے دفعہ 144 نافذ ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کو حراست میں لیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close