عدت میں نکاح کیس، مہلت دے دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)عدت میں نکاح کیس، مہلت دے دی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح کے کیس میں خاور مانیکا کو وکیل مقرر کرنے کے لیے آج ساڑھے 12 بجے کا وقت دے دیا۔سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں خاور مانیکا پیش ہوئے۔اس موقع پر خاور مانیکا نے عدالت سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کر دی۔۔۔۔۔۔خاور مانیکا نے استدعا کی کہ مجھے نوٹسز تاخیر سے موصول ہوئے ہیں، وکیل کرنا ہے، کچھ وقت دیا جائے۔

سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے استدعا منظور کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ساڑھے 12 بجے تک وقت دے دیتے ہیں، اپنے وکیل کا وکالت نامہ جمع کروا دیں۔سیشن عدالت نے خاور مانیکا کو وکیل نامزد کرنے کے لیے ساڑھے 12 بجے تک کا وقت دے دیا۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close