بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشستوں پر انتخاب کب ہوگا؟

اسلام آباد(پی این آئی)بلوچستان سے سینیٹ کی تین خالی نشستوں پر انتخاب 14مارچ کو ہوگا ، سابق وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو اور سابق وفاقی وزیر میردوستین ڈومکی سمیت نو امیدوار مدمقابل ہیں ۔

بلوچستان سے سینیٹ کی خالی ہونےوالی تین نشستوں پر انتخاب کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطوں میں تیزی آگئی ہے۔ تمام جماعتیں اپنے اپنے امیدوار کامیاب کرانے کے لیے سرگرم ہیں ۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو ، مسلم لیگ ن نے سابق وفاقی وزیر میر دوستین ڈومکی کو ترجیحی فہرست میں پہلے نمبر پر رکھا ہے جبکہ جے یو آئی نے قبائلی رہنماءعبدالشکور غبیزئی کوامیدوار نامزد کیا ہے ۔

65 رکنی بلوچستان اسمبلی کی دو نشستیں سردار اختر مینگل اور جام کمال خان کی جانب سے قومی اسمبلی میں جانے کی وجہ سے خالی ہوئی ہیں ۔ ایک نشست کا نتیجہ ابھی تک جاری نہیں کیاگیا ۔اس طرح 62 ارکان ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔بلوچستان سے سینیٹر کو منتخب کرانے کے لیے 20 سے 21 ووٹوں کی ضرورت ہے ۔ بلوچستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی 17 اور مسلم لیگ ن کی 17 نشستیں ، جمعیت علماء اسلام کی 12 ، بلوچستان عوامی پارٹی کی پانچ ، نیشنل پارٹی کی چار، اے این پی کی تین، بی این پی کی عوامی، جماعت اسلامی اور حق دو تحریک کی ایک ایک نشست اور ایک رکن آزاد ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close