اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شیر افضل مروت نے 23 مارچ کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی کے احتجاجی دھرنے سے شیر افضل مروت اور شعیب شاہین نے خطاب کیا۔شیر افضل مروت نے کہا کہ ہر ہونے والے احتجاج سے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا جاتا تھا، وہ احتجاج پر بہت خوش تھے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف 23 مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ کرے گی، جس کےلیے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کو درخواست دے دی ہے۔اس موقع پر شعیب شاہین نے کہا کہ الیکشن کمیشن ان لوگوں کا سہولت کار بنا ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالا جا رہا ہے، دو خاندانوں کا سب کو مل کر مقابلہ کرنا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ حقوق کا تحفظ کرنے کی بجائے لوگوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالا جا رہا ہے اور ہمارے پیسے ہم سے چھین کر کھائے جارہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں