شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے اہم خبرآگئی

اسلام آباد(پی این آئی) نادرا نے رمضان المبارک کےسلسلہ میں دفتری اوقات کارتبدیل کردیئے۔

رمضان المبارک میں پیر تا جمعرات تک نادرا نے اپنے تمام دفاتر کےاوقات کار صبح 9 سے سہ پہر 3 بجے تک کردیئے، جبکہ جمعہ المبارک کے روز اوقات کار صبح 9 سے دن 12 تک ہوں گے۔ اس کے علاوہ 6 روز کام کرنیوالے رجسٹریشن سنٹرز میں اوقات کار 9 سے دوپہر2 بجے تک ہوں گے۔ ڈبل شفٹ والے نادرا رجسٹریشن سنٹرز میں صبح کی شفٹ 9 سے دوپہر 1.30 تک کام کرے گی۔ نادرا رجسٹریشن سنٹرز میں شام کی شفٹ کے اوقات کار ساڑھے12 سے 5 بجے تک ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close