اسلام آباد (پی این آئی)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر حکومت پاکستان نے فلسطین کے حوالے سے اپنی ذمہ داری ادا نہ کی تو 27 رمضان کو ایوان صدر یا امریکی سفارتخانے میں داخل ہونے کا فیصلہ کریں گے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام غزہ مارچ میں خواتین، بچوں سمیت جماعت اسلامی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مارچ کے شرکا نے غزہ میں فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی کے مظالم اور بربریت کی بھرپور مذمت اور نعرے بازی کی۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ فلسطینیوں کی حمایت میں امریکا میں جلوس نکلا جس کے شرکا وائٹ ہاؤس میں داخل ہوئے، بدقسمتی سے ہمارے بزدل حکمرانوں نے غزہ کا ساتھ نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت پاکستان نے فلسطین کے حوالے سے اپنی ذمہ داری ادا نہ کی تو 27 رمضان کو ایوان صدر یا امریکی سفارتخانے میں داخل ہونے کا فیصلہ کریں گے۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان پر جب تک دو خاندان مسلط ہیں نا ملک کی ثقافت ہے نا ہی خزانہ محفوظ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں