اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے سائفر معاملے پر چيف جسٹس پاکستان سے جلد از جلد جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔
مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف پشاور میں جلسہ عام سے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے مطالبہ کیا کہ انتخابی دھاندلی پر بھی کمیشن بنا کر اس کی تحقیقات کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ فارم 45کے مطابق ہمارے لوگ جیتے ہوئے ہیں اس پربھی کمیشن بنایا جائے، جب تک ہماری سیٹیں ہمیں نہیں دی جاتیں احتجاج جاری رہے گا، اپنے حق کے لیے آخری حد تک جائيں گے۔ جلسے سے خطاب میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ فارم 47 والی حکومت کو نہیں مانتے، مینڈیٹ کا احترام کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کو انصاف ملے،ہمارے قیدیوں کو فوری رہاکیا جائے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی کال پر ملک کے مختلف شہروں میں کارکنوں نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرین نے احتجاجی ریلیاں نکالیں اور انتخابی نتائج کو مسترد کرنے کا اعلان کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں