عام انتخابات میں دھاندلی، تحریک انصاف کا آج احتجاج جاری

لاہور (پی این آئی) 8 فروری کو منعقد ہوئے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف تحریک انصاف اج احتجاج کر رہی ہے۔۔۔۔

اس حوالے سے
پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف آج احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔۔۔۔۔ پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر نے ایکس اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں لکھا کہ پاکستان کے عوام ناراض ہیں۔۔۔۔ ان کا غصہ اور ناراضگی واضح ہے۔ لاکھوں لوگوں نے انتخابات میں فیصلہ دیا اور صرف چند لوگوں نے اسے الٹ دیا۔ مزید چوٹ پہنچانے کے لیے سب سے زیادہ ناپسندیدہ کرداروں کو ملک پر مسلط کر دیا گیا۔۔۔۔ یہ جدید دور کا سب سے بڑا جمہوری دباؤ ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close