عدالت نے سزائے موت سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی) سیشن عدالت نے قتل کے مجرم کو سزائے موت سنا دی۔

 

 

 

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سہیل انجم نے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قتل کے مقدمے میں داؤد خان کو جرم ثابت ہونے پر کی سزائےموت کا حکم دے دیا۔ عدالت نے مقتول کے ورثاء کو 5 لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔ عدم ادائیگی ہرجانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں یہ رقم مجرم کی جائیداد کو فروخت کر کے وصول کی جائے گی۔ مجرم داؤد خان کے خلاف راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد میں گزشتہ سال قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close