عمران خان کا علاج کہاں ہو گا؟ فیصلہ کون کرے گا؟

اسلام آباد(پی این آئی)عمران خان کا علاج کہاں ہو گا؟ فیصلہ کون کرے گا؟عدالت کے حکم پر اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے دانتوں کا معائنہ کیا گیا، جس کے بعد علیمہ خان فیصلہ کریں گی کہ عمران خنا کا علاج جیل میں ہوگا یا ہسپتال میں۔عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے دانتوں میں تکلیف کے باعث نیب عدالت سے میڈیکل چک اپ کے لیے اجازت لی تھی، جس پر بانی پی ٹی آئی کی ذاتی معالجہ ڈاکٹر ثمینہ نیازی نے جیل میں معائنہ کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خالد یوسف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دانتوں کا معائنہ عدالتی احکامات کی روشنی میں کیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے صحت کے متعلق بات کرنے کا اختیار اپنی ہمشیرہ علیمہ خان کو دیا ہے، ذاتی معالجہ معائنے کی رپورٹ علیمہ خان کو پیش کریں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close