سنی اتحادکونسل نے قائد حزب اختلاف کیلئے کس کا نام تجویز کردیا؟

اسلام آباد(پی این آئی)سنی اتحادکونسل نے قائد حزب اختلاف کیلئے کس کا نام تجویز کردیا؟سنی اتحاد کونسل نے قائد حزب اختلاف کے لیے عمر ایوب کا نام تجویز کردیا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیےکے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے سنی اتحاد کونسل کے وفد نے ملاقات کی، عامر ڈوگر کی قیادت میں سنی اتحاد کونسل کے وفد نے ایاز صادق سے اسپیکر چیمبر میں ملاقات کی۔ملاقات میں صاحبزادہ حامد رضا، علی محمد خان، ریاض فتیانہ اور دیگراپوزیشن ممبران بھی موجود تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اعلامیےکے مطابق سنی اتحاد کونسل نے قائد حزب اختلاف کے لیے نام جمع کرادیا، سنی اتحاد کونسل نے قائد حزب اختلاف کے لیے عمر ایوب کا نام تجویز کیا ہے۔نام قومی اسمبلی کے رولز آف پروسیجر رول نمبر 39 کے تحت جمع کرایا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close