ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے نیا نظام لانے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(پی این آئی ) حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے انتخابی عمل میں اصلاحات کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 

 

مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی نے نگران سیٹ اپ کا نظام ختم کرنے کی تجویز پر اتفاق کرلیا ہے اور انتخابی اصلاحات کے لیے قانون کا مسودہ بھی تیار کر لیا جائے گا۔اتحادی جماعتوں نے نگران سیٹ اپ کے حوالے سے اتفاق کیا ہے کہ مدت پوری کرنے والی حکومت کا سربراہ ہی نئے عام انتخابات تک ذمہ داریاں انجام دے گا، مدت پوری ہونے کے بعد وزیراعظم کی کابینہ تحلیل ہو جائے گی لیکن وزیراعظم کام جاری رکھیں گے۔انتخابی اصلاحات کے تحت الیکشن کا عمل سادہ اور آسان بنانے کے لیے بھی سفارشات مرتب کی جائیں گی اور دونوں جماعتیں مجوزہ اصلاحات پر دیگر جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close