صدارتی الیکشن ہارنے کے بعد محمود خان اچکزئی کا حیران کن بیان آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) صدارتی انتخاب میں حکمران اتحاد کے امیدوار آصف علی زرداری کے مقابلے میں شکست پانے والے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ گیا الیکشن اچھےماحول میں ہوئے۔

 

 

 

پہلی بار کوئی ووٹ خریدا یا بیچا نہیں گیا،ووٹ نہ خریدنے کی اچھی روایت پڑگئی ہے۔صدارتی انتخاب کے بعد قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ملک میں نئے دور کا آغاز ہوا ہے، میں صدارتی امیدوار نامزد کرنے پر پی ٹی آئی کا مشکور ہوں اور مجھے ووٹ دینے والوں کا شکر گزار ہوں۔بلوچستان سے مجھے ایک ووٹ بھی نہیں ملا، میرے صوبے سے کم از کم ایک ووٹ آنا چاہئے تھا، ڈاکٹر مالک مجھے ووٹ دینے کیلئے تیار تھے لیکن اچانک پھسل گئے۔محمود خان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائیں، نواز شریف اپنی پارٹی کے سمجھدار لوگوں کی آواز سنیں۔پارلیمنٹ قانون میں جو چاہے ترمیم کرسکتی ہے۔

 

 

 

اس وقت پاکستان مشکل میں ہے، ہم چھوٹے اور مسائل بہت بڑے ہیں، ہماری معمولی غلطی خطے کو تباہ کردے گی، ہمیں مل کر عقل سے کام کرنا ہوگا۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ایک پارٹی کو عوام نے ووٹ دیا اس کو ماننا ہوگا، میں آصف زرداری کو مبارکباد دینے گیا تو وہ موجود نہیں تھے، ہمیں ہمارے اتحادیوں نے ووٹ دیے، مولانا فضل الرحمان کا ووٹ ہمیں ملنا چاہیےتھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں