سوموار کو رمضان کا چاند نظر آنے کے کتنے امکانات ہیں؟ محکمہ موسمیات نے بھی بتا دیا

لاہور (پی این آئی) محکمہ موسمیات کی جانب سے پیر کی شام کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قومی امکان ظاہر کر دیا گیا۔

 

 

محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہےکہ 10 مارچ کو دوپہر 2 بجے رمضان المبارک کا چاند پیدا ہو گا جس کی 11 مارچ کو رویت کے وقت عمر 28 گھنٹے سے زیادہ ہو گی، اس لئے 11 مارچ بروز پیر کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 11 مارچ کو سندھ میں مطلع ابر آلود ہو گا تاہم جنوب مشرقی سندھ میں مطلع صاف ہو گا۔ بلوچستان اور ملک کے بالائی علاقوں میں بھی آسمان ابر آلود ہونے کے سبب چاند دیکھنے کیلئے صورت حال واضح نہیں ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں