صحافی عمران ریاض سے متعلق عدالت سے بڑی خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے زمان پارک حملہ کیس میں عمران ریاض کی ضمانت منظورکرنے کافیصلہ سنادیا،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید چدھڑ نے درخواست پر سماعت کی۔

 

 

عدالت نے اینٹی کرپشن کے مقدمے میں عمران ریاض کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کا مچلکہ جمع کروانے کا حکم دیاتھا ۔عمران ریاض کو 27 مارچ کو پولیس پر حملے اورتوڑ پھوڑ کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے عمران ریاض کو ایک ہفتہ قبل لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔گزشتہ روز کی سماعت میں عدالت نے پراسیکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے آج ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ملزم کے وکیل میاں علی اشفاق کا کہنا تھا کہ پراسیکیوشن نے مقدمہ کا ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا۔

 

 

پراسیکیوشن صحافی کو زیادہ سے زیادہ عرصہ کیلئے جیل میں رکھنا چاہتی ہے۔ بعدازاںانسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے زمان پارک میں پولیس پر تشدد اور پیٹرول بم پھینکے اور عوام کو اکسانے کے مقدمہ میں صحافی عمران ریاض خان کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر ریکارڈ پیش نہ کرنے پر سماعت آج تک ملتوی کردی تھی۔صحافی عمران ریاض خان نے جیل سے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔واضح رہے کہ پولیس نے عمران ریاض کو زمان پارک کے باہر پولیس پر حملہ اور سرکاری گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے عمران ریاض کو جسمانی ریمانڈ کی استدعا کیلئے انسدادِ دہشت گردی عدالت پیش کیا تھا۔عمران ریاض خان کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نوید اقبال کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ عمران ریاض خان کے وکیل اسد منظور بٹ، اظہر صدیق اور میاں علی اشفاق عدالت کے روبرو پیش ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close