وزارت کے لیے 5 کروڑ مانگے گئے؟ تیمور جھگڑا نے چیلنج دے دیا

پشاور (پی این آئی) خیبرپختونخوا کے سابق وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ میرے بارے میں پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ مجھ سے وزارت کے پیسے مانگے گئے، میں چیلنج کرتا ہوں کہ کوئی ایسی بات دکھا دے۔۔۔۔ اس حوالے سے خبریں سامنے آنے پر اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ سی ایم ہاؤس میں کھڑا ہوں، پی ٹی آئی میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔۔۔۔تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ناکام بنائیں گے،

پارٹی مشکل میں تھی تو میں کھڑا تھا، نہ وزارت چاہیے تھی اور نہ کچھ اور، خیبر پختونخوا حکومت کو ہر طرح کی سپورٹ کروں گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close