سرکاری دفاتر کے اوقات کار، نیا شیڈول جاری

اسلام آباد(پی این آئی)سرکاری دفاتر کے اوقات کار، نیا شیڈول جاری۔۔۔۔۔۔۔۔۔رمضان المبارک کے دوران وفاقی حکومت کے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے رمضان المبارک کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے کے 5 دن کھلے رہنے والے دفاتر میں اوقات کار صبح 9 سے 3 بجے تک ہوں گے جبکہ ہفتے کے 6 دن کام کرنے والے دفاتر میں اوقات کار صبح 9 سے 2 بجے تک ہوں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جمعے کو سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں