ہم ووٹ ڈالیں گے اور احتجاجاً ڈالیں گے

اسلام آباد(پی این آئی) ہم ووٹ ڈالیں گے اور احتجاجاً ڈالیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی ظفر نے کہا ہے کہ عدالتوں نے اسٹے کیا ہوا تھا اس کے باوجود آج الیکشن ہو رہا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ مخصوص سیٹیں ہمیں نہیں دی گئیں، یہ انتخاب فری اینڈ فیئر نہیں، ہر حال میں الیکشن میں حصہ تو ہمیں لینا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی شرط ہے تو ہم ووٹ ڈالیں گے اور احتجاجاً ڈالیں گے، لاہور ہائی کورٹ میں بھی کیس زیر التوا ء ہے، لاہور ہائی کورٹ نے بھی اسٹے دے دیا ہے،

سندھ ہائی کورٹ میں بھی کیس فائل ہے، کیس میں یہی ہے کہ یہ انتخاب غیر قانونی غیر آئینی ہو گا۔علی ظفر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلوں کی وجہ سے پہلے جنرل الیکشن متنازع ہوئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close