عمران خان کے خط پر آئی ایم ایف کا ردِعمل بھی آگیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان کے سیاسی امور اندرونی معاملہ ہے، سیاسی مسائل پر تبصرہ نہیں کرتے، مینڈیٹ معاشی مسائل تک محدود ہے، ایسے معاملے میں یہ عالمی ادارہ مداخلت نہیں کرتا۔

 

 

 

پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیرز نے عمران خان کے خط پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ آئی ایم ایک بین الاقوامی ادارہ ہے جس کا مینڈیٹ معاشی مسائل تک محدود ہے لہٰذا آئی ایم ایف مقامی اور سیاسی مسائل پر تبصرہ نہیں کرتا۔ پاکستان کے معاشی مسائل کا دیرینہ حل چاہتے ہیں،پاکستان میں پالیسیز پر عملدرآمد آئی ایم ایف کا اصل مقصد ہے،ملک میں معاشی استحکام،ترقی انتخابات تنازعات کے حل سے ممکن ہے،آئی ایم چاہتا ہے کہ ترقی کا ثمر ہر پاکستانی شہری تک پہنچے،پاکستان میں ٹیکس کے ذریعے آمدن بڑھائی جائے۔ آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیرز نے کہا کہ آئی ایم ایف کو پی ٹی آئی کی جانب سے 28 فروری کو خط ملا یہ خط پاکستان کے قرض پروگرام سے متعلق ہے۔ ایسٹر پیرز نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہماری انگیجمنٹ کا مقصد مالی استحکام ہے، ہمارا مقصد شہریوں کے فائدے کیلئے پائیدار اور جامع ترقی ہے، ہمارا مقصد مضبوط پالیسیوں کے نفاذ کی حمایت کرنا ہے۔

 

 

 

 

ترجمان آئی ایم ایف نے کہا کہ ادارہ اقتصادی صورتحال کے پیش نظر انتخابی تنازع کے حل کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ ادارہ، پاکستان کیساتھ فنانشل استحکام کی ضمانت حاصل کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، دیرینہ معاشی مسائل اور واجبات کی ادائیگیوں پر زور دیتے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان کی جانب سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو 28فروری کو ایک خط لکھا گیاتھاجس کی تصدیق انہوں نے خود بھی کی تھی۔ خط میں کہاگیا تھاکہ پاکستان کو مزید کوئی بھی بیل آوٹ پیکج دینے سے پہلے ملک کے سیاسی استحکام کو مد نظر رکھیں۔اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنماءبیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ آئی ایم ایف کا پیسہ شاہ خرچیوں پر خرچ ہوئے۔

 

 

 

انہوں نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آئی ایم ایف کوخط ارسال کر دیاگیا ہے۔ہم نہیں چاہتے آئی ایم ایف کے پروگرام میں رکاوٹ بنیں، ہم نے آئی ایم ایف کو بہت سی یاد دہانیاں کروائی ہیں، ہم پاکستان کی ترقی چاہتے ہیں، عوام نے بانی پی ٹی آئی کو انتخابات میں مینڈیٹ دیا، ہم بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق ملک کی ترقی چاہتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close