لاہور ( پی این آئی)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات کے کیسز میں بہت طوفانی تیزی آنے والی ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی پریشانی کا دور شروع ہوگیا ، اگر آرمی ایکٹ میں ترمیم کی ضرورت پڑی تو کردی جائے گی، سڑکوں پر بدمعاشی، غنڈہ گردی جلاؤ گھیراؤ برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش تھی کہ کوئی نہ کوئی راستہ بنتا اور پاکستا ترقی کی راہ پر گامزن ہوجاتا،جو بڑے چوکیدار تھے، وفادار تھے ان کو بڑا جمہوریت جمہوریت کھیلنے کا شوق تھا، نگران حکومت کے دور میں پیٹرول کی قیمتیں کنٹرول میں تھیں، ڈالر کنٹرول میں تھا، کاروباری لوگ 22، 24 فیصد پر بھی کاروبا رکرنے کا سوچ رہے تھے، جمہوریت کے ٹھکیداروں کی جیسے ہی حکومت آئی ہے، پیٹرول 11 روپے بڑھ گیا ہے ۔
فیصل واوڈا نے غیریقینی کی صورتحال کا الزام عائد کرتے ہوئے اور لوگوں میں مایوسی پھیلاتے ہوئے کہا کہ آج کھانے پینے کی اشیاء کی جتنی قیمتیں ہیں اگلے ایک ہفتے میں ڈبل ہوجائیں گی، آئی ایم ایف کا پلان ابھی تک ٹیبل پر موجود نہیں ، 24ارب ڈالر کی ادائیگی کرنی ہے اس کا ابھی تک کوئی راستہ نہیں۔گوادر میں تباہی آگئی وہاں پر سٹار پلس ، آئن اسٹائن کی کوئی شکلیں نظر نہیں آرہیں، وہاں پر بھی فوج ہی اقدامات کررہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں