عمران خان نے کسےمشیر خزانہ بنانے کا کہا تھا؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد ( پی این آئی)خیبر پختونخوا حکومت ابتدا ہی میں اختلافات کا شکار ہوگئی۔

سابق صوبائی وزیر تیمورجھگڑا نے دعویٰ کیا کہ کابینہ علی امین گنڈاپور کی مرضی سے بنی، عمران خان نے مجھے مشیر خزانہ کی ذمہ داری دینے کا کہا تھا اور بانی پی ٹی آئی نے عمرایوب کی موجودگی میں مجھے خزانہ کی وزارت دینے کا کہا تھا۔ان کا کہنا تھاکہ بیرسٹر سیف نے میرے کابینہ میں شامل ہونے سے متعلق اعلان بھی کیا تھا۔دوسری جانب جیونیوز سے گفتگو میں صوبائی مشیراطلاعات بیرسٹرمحمد علی سیف کا کہنا تھاکہ عمران خان نے مشیر خزانہ کیلئے تیمورجھگڑا کو حتمی طور پر نامزد نہیں کیا تھا، ان کا نام بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کی جانب سے زیرغور لایا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close