صدارتی انتخابات،بلاول والد کیلئے ووٹ مانگنے کہاں پہنچ گئے؟

لاہور ( پی این آئی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اپنے والد آصف زرداری کے لیے صدارتی ووٹ مانگنے پنجاب حکومت کے پاس پہنچ گئے۔

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے مریم نواز شریف کو عہدہ سنبھا لنے پر مبارکباد دی، ملاقات میں کل ہونے والے صدارتی الیکشن پرمشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر ہاؤس میں مریم کے ہمراہ اجلاس سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج میں آپ سب سے اپنے والد کیلئے ووٹ مانگنے آیا ہوں، آصف زرداری آپ کا ایسے ہی خیال رکھیں گے جیسا میرا رکھتے ہیں، آصف زرداری سب سے ایسےہی ملتے ہیں جیسے اپنی پارٹی کے نمائندہ سے ملتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close