لاہور ( پی این آئی) سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنماء سابق اسپیکر اسد قیصر نے الزام عائد کیا ہے کہ 9 مئی واقعات کے پیچھے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی تھا، وہ وفاق میں وزیرداخلہ بنیں توہم ان کو ویلکم کریں گے، محسن نقوی کے ساتھ تحفظات سے بہت آگے کی بات ہے، اگر محسن نقوی کو لگا کر پیغام دیا گیا تو ہم سخت میسج دیں گے، ہم کسی کے غلام نہیں۔
انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں جس طرح دھاندلی ہوئی اس میں کوئی شرم نہیں کی گئی، پہلے دھاندلی ہوتی تھی لیکن کوئی طریقہ ہوتا تھا، اب ان کے پاس اخلاقی قوت نہیں ہے ، یہ اخلاقی طور پر گر چکے ہیں، ہم اپنے حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، جن سیاسی جماعتوں کے الیکشن پر تحفظات ہیں ان کو بھی اکٹھا کررہے ہیں۔سپریم کورٹ کو چاہیے کہ جوڈیشل کمیشن بنائے پھر کریڈیبلٹی والے ججز کو کمیشن میں شامل کیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں