عمران خان کے جیل میں 3 اہم فیصلے، جلد ریلیف ملنا شروع ہوجائیگا، سینئر صحافی کا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور اب سینئر صحافی جاوید چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی طرف جا رہے ہیں اور انہوں نے جیل میں 3 اہم فیصلے کیے ہیں۔

 

 

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جاوید چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے تینوں فیصلے سیٹلمنٹ کی طرف ہیں، ’پہلا فیصلہ تو یہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کے بعد جب کچھ لوگوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے دھاندلی کرائی ہے تو اب پاکستان تحریک انصاف اسٹیبلشمنٹ کا نام نہیں لے رہی‘۔انہوں نے کہا کہ ’آنے والے وقتوں میں اسٹیبلشمنٹ کا نام نہیں لیا جائے گا بلکہ 2عناصر کی بات کی جائے گی، الیکشن کمیشن کا نام لیا جائے گا اور 3 سیاسی جماعتوں پیپلز پارٹی،(ن) لیگ اور ایم کیو ایم کا نام لیا جائے گا‘۔جاوید چوہدری کے مطابق سوشل میڈیا پر افواج پاکستان کے خلاف بات کرنے والے پی ٹی آئی سے منسلک رہ چکے افراد سے فاصلہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

 

 

ان کا کہنا تھا کہ5سابق صحافی ہیں جو پاکستان کے باہر بیٹھ کر پی ٹی آئی کا بیانیہ پھیلاتے رہے ہیں، ان سے اظہار لاتعلقی کیا جائے گا، تیسرے فیصلے کے بارے میں کہا کہ علی امین گنڈا پور وفاق کے ساتھ چلیں گے، ایس آئی ایف سی میں آئیں گے، ای سی سی میں بیٹھیں گے، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں بھی شرکت کریں گے اور وزیراعظم شہباز شریف خیبرپختونخوا گئے تو ان سے ملاقات بھی کریں گے۔انہوں نے دعویٰ کی کہ پی ٹی آئی شیر افضل مروت جیسے جارح مزاج لوگوں کو روکے گی اور اگر نہیں رکے تو ان کے خلاف کارروائی کرے گی اور فاصلہ اختیار کرے گی، اسی طرح پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف مولانا فضل الرحمان کی کسی بھی تحریک میں ساتھ نہیں دے گی، اس کے بعد عمران خان کو ریلیف ملنا شروع ہوجائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close