پاکستان میں چاند کی پیدائش کب ہونے کا امکان ہے؟ پیشنگوئی کر دی گئی

لاہور (پی این آئی)پہلا روزہ کس دن ہونے کا امکان ہے، نیا چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب پیدا ہو گا؟اس حوالے سے رویت ہلال کمیٹی ریسرچ کونسل کے جنرل سیکرٹری خالد اعجاز مفتی کا کہنا ہےکہ امکان ہے کہ پہلا روزہ منگل 12مارچ کو ہو گا۔

 

 

 

پیر 11 مارچ شام کو مطلع صاف ہونے کی صورت میں ہلال کی رویت بہ آسانی ممکن ہے لہٰذا امکان ہےپہلا روزہ منگل 12 مارچ کو ہو گا۔انہوں نے کہا کہ 10مارچ کی شام دنیا کے کسی بھی اسلامی ملک میں ہلال کی رویت ممکن نہیں ہے۔ نیا چاند 10مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق بعد دوپہر 2بجے پیدا ہو گا۔ 29شعبان المعظم یعنی پیر 11مارچ کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو رویتِ ہلال کیلئے 19گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے، وہ پاکستان کے تمام علاقوں میں 28گھنٹوں سے زائد ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں