بانی پی ٹی آئی سیاسی قیدی ہیں،رہا کیا جائے ، سینٹ میں مطالبہ

اسلام آباد(پی این آئی)بانی پی ٹی آئی سیاسی قیدی ہیں،رہا کیا جائے ، سینٹ میں مطالبہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت میں بھی کہا تھا نوازشریف کو رہا کیاجائے وہ سیاسی قیدی ہیں،اب بھی کہوں گا بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے وہ بھی سیاسی قیدی ہیں، عام معافی دی جائے۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہاکہ اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے سے ایوان کا وقار بلندہوا،ان کاکہناتھا کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق ہیں، ان کو ملنی چاہیئں،

مشاہد حسین سید نے کہاکہ اداروں کے ساتھ سیاسی لوگوں کے تعلقات ٹھیک ہونے چاہئے، ہم نے صوبوں اور وفاق کو جوڑا، سی پیک پاکستان کا مستقبل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close