لاہور(پی این آئی)اٹلی نے لاہور سے ویزا سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی کے فرسٹ سیکریٹری ’ اگسٹو پالیمری‘ نے چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے خوشخبری سنائی کہ ویزا سروس کا آغاز لاہور سے کیا جارہاہے اور جلد ہی ملک کے دیگر شہروں میں بھی ویزا سروس شروع کی جائے گی ۔اس موقع پر لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر کاشف انور ، سینئر وائس پریذنٹ ظفر محمود چوہدری اور ایگزیکٹو ممبر چوہدری خادم بھی موجود تھے ، اگسٹو پالیمری نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان کاروبار اور تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا ۔فرسٹ سیکرٹری کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیا ن تجارب کو بڑھانے کیلئے بے شمار مواقع موجود ہیں اور انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت 5 بلین ڈالر تک پہنچی چاہیے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں