اسحاق ڈار کا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی سے متعلق بڑا بیان

اسلام آباد (پی این آئی)سینیٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکا میں قید عافیہ صدیقی کو واپس لانا نئی کابینہ بننے کے بعد ترجیحی ایجنڈا ہو گا۔

جمعرات کے روز ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کی زیر صدارت اجلاس میں ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کے معاملے پر سینیٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار کا اہم بیان سامنے آیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پوری کوشش کی پاکستان کی بہن بیٹی پاکستان آ سکے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم معاملے کے کافی حل دیئے اور امریکی حکام کے ساتھ ذاتی ملاقاتیں بھی ہوئیں ، اب عافیہ صدیقی کو پاکستان واپس لانا کابینہ بننے کے بعد ترجیحی ایجنڈا ہو گا۔اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی کی واپسی کے لئے مکمل سفارتی کوشش کی جائے گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close