تحریک انصاف کے رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا گیا

لاہور (پی این آئی) 9 مئی واقعات کے دوران پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں 6 روپوش ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال کی عدالت میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے میاں اسلم اقبال، حماد اظہر اور عدنان اشرف سمیت دیگر کو اشتہاری قرار دے دیا۔ پولیس نے ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست کی، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمان کے اشتہارات بھی شائع ہوئے مگر ملزم پیش نہ ہوئے، گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہو چکے ہیں، انہیں اشتہاری قرار دے دیا جائے۔واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف لاہور کے تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close