قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت داخلہ کی سمری پر رمضان میں قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا حکم جاری کردیا۔

سزاؤں میں کمی کا اطلاق جیلوں میں قید عورتوں اور بچوں پر ہوگا، سزاؤں کی معافی کا اطلاق ان قیدیوں پر ہوگاجن کےجرائم کی سزا 2 سال سے زیادہ نہیں ہوگی۔جن عورتوں اور بچوں کی سزائیں بھی 2 سال یا اس سےکم ہیں انہیں بھی فائدہ حاصل ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close