چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے مخصوص نشستیں حاصل کرنے کیلئے حکمت عملی بتا دی

راولپنڈی(پی این آئی ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کہا ہے کہ خواتین کی نشستوں کے حوالے سے سندھ اور پشاور کی ہائی کورٹس میں جائیں گے ہمیں عدلیہ سے امید ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا۔

 

 

 

ہمارے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ہوں گے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کا ٹرائل جس طرح سے چل رہا ہے سب کے سامنے ہے، نیب کی جانب سے 4 گواہان پیش ہوئے اور دوسرے گواہ پر جرح جاری ہے کیس کے تمام فائنل آرڈر کو ہائی کورٹ میں لے کر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کابینہ بن چکی ہے، عمران خان سے خواتین کی نشستوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی اب خواتین کی نشستوں کے حوالے سے سندھ اور پشاور کی ہائی کورٹس میں جائیں گے ہمیں عدلیہ سے امید ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا، بانی پی ٹی آئی سے مشورہ ہوا ہے کہ ہمارے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ہوں گے۔

 

 

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پہلے بھی کہہ چکی ہے کہ ہم قومی اسمبلی میں 180 سیٹیں جیت چکے ہیں اور ہم تمام فیکٹس پہلے سے دے چکے ہیں پورے ملک میں 40 فیصد تک ٹرن آؤٹ رہا ہے، سپریم کورٹ نے کئی بار کہا کہ یہ ان نیچرل ٹرن آؤٹ ہے، بہت سے حلقوں سے ہمیں نوے فیصد ٹرن آؤٹ ملا اور ہمیں ہروایا گیا، فارم 45 پریزائیڈنگ افسر ووٹوں کی انٹری کرتا ہے، اگر فارم 45 میں کوئی غلطی بھی ہو تو سب کے ساتھ درستی والا ڈاکیومنٹ شیئر ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں