پیپلزپارٹی کا صدارتی انتخاب سے متعلق بڑا دعویٰ آگیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماءفیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ آصف زرداری بھاری اکثریت سے صدر مملکت منتخب ہو جائیں، صدارت کیلئے ہمارے پاس ضرورت سے زیادہ نمبرز ہیں۔

 

اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں ندیم افضل چن ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری 400 سے زائد ووٹ لیں گے، وہ چارٹر آف اکانومی اور مفاہمت کیلئے کردار ادا کریں گے۔ہم صدارتی انتخابات کیلئے فرنٹ گراوٴنڈ رابطے کررہے ہیں بیک گراوٴنڈ نہیں ہو رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان کا مینڈیٹ پی ٹی آئی نے چرایا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ ان کا مینڈیٹ خیبرپختونخوا میں چوری ہوا، لیکن وہ سندھ میں احتجاج کر رہے ہیں۔ موجودہ الیکشن پر مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے احتجاج کیاگیا اور انتخابات کے نتائج پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔ہمیں ملکرپاکستان میں شفاف الیکشن کیلئے قانون سازی کرنی ہوگی۔وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کل وزیراعظم سے ملاقات نہیں کی، علی امین گنڈاپور ٹائیگر فورس کے وزیراعلی بنے ہوئے ہیں۔

 

 

 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پورکو مرکز کے ساتھ بیٹھ کر صوبے کے مسائل پر بات چیت کرنی چاہئے ۔دھمکیوں سے کام نہیں چلتاہم چاہتے ہیں کہ خیبرپختونخواہ ترقی کرے۔صوبائی اور مرکز ی حکومت کے درمیان رابطہ ہونا چاہئے اور مل جل کر مسائل کے حل کی نشاندہی کرنی چاہئے۔فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ خیبرپختونخواہ کی تشکیل کی گئی کابینہ کو دیکھ کر آپ اچھی طرح اندازہ لگا سکتے ہیں کہ جو لوگ دعویٰ کرتے تھے کہ ہم موروثی سیاست کا خاتمہ کرینگے انہوں نے کابینہ میں کسی کے بھائی ،چچا اور ماما کو وزیر بنا دیا ہے۔ورکرکلاس کو کچھ بھی نہیں ملا ہے ۔ساری وزارتیں اشرافیہ کو بانٹ دی گئیں ہیں۔

 

 

 

مخصوص نشستوں کے معاملے پر سنی اتحاد کونسل بلاوجہ شور مچا رہی ہے کیونکہ سنی اتحاد کونسل نے مخصوص سیٹیں تو کیا کسی جنرل سیٹ پر بھی الیکشن نہیں لڑا۔ان کا اپنا لیڈر خود آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا۔آج وہ دعویٰ کررہے ہیں کہ ہمیں مخصوص نشستیں دی جائیں۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ بھٹو ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ ابھی آنا باقی ہے، آصف زرداری نے 12 سال قبل بھٹو صدارتی ریفرنس بھیجا تھا، کل تسلیم کیا گیا ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں