اسلام آباد (پی این آئی )آئندہ ہفتے مقدس ماہ رمضان المبارک شروع ہو رہا ہے جس میں مسلمان سارا دن بھوکا رہ کر روزہ رکھیں گے۔
مقدس مہینہ ہر سال پچھلے سال کے مقابلے میں تقریباً دو ہفتے پہلے شروع ہوتا ہے، اس سال دنیا کے زیادہ تر ممالک میں رمضان المبارک ٹھنڈے موسم میں آرہا ہے جس میں پاکستان کے کچھ شہر بھی شامل ہیں۔ممکنہ طور پر رمضان کا آغاز 11 یا 12 مارچ کو ہوگا، مختلف ممالک میں روزے کے اوقات مختلف ہوتے ہیں، اس سال کی حد 12 گھنٹے اور 17 گھنٹے سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔ جانتے ہیں کہ اس سال وہ کون سے ممالک ہوں گے جہاں روزے کا دورانیہ سب سے زیادہ طویل ہوگا یا وہ ملک جہاں سب سے کم وقت کے روزے ہوں گے۔اس سال چلی کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کے دوران اوسطاً 12 گھنٹے 44 منٹ کے روزے رکھنا ہوں گے جو کہ مختصر ترین وقت ہے۔
اس کے علاوہ نیوزی لینڈ، ارجنٹائن اور جنوبی افریقا میں بھی اس سال روزے کا دورانیہ 12 سے 13 گھنٹے ہوگا۔فن لینڈ، گرین لینڈ اور آئس لینڈ کے مسلمان اس سال سب سے طویل روزہ رکھیں گے۔یہ افراد ماہ مقدس کے دوران روزانہ اوسطاً 17 گھنٹے روزہ رکھیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں